ویکی ڈیٹا:شراکتxcvbmnlpouytrew

From Wikidata
Jump to navigation Jump to search
This page is a translated version of the page Wikidata:Contribute and the translation is 100% complete.

خوش آمدید! ہم آپ کو یہاں پا کر بہت خوش ہیں!

ویکی ڈیٹا ایک کثیر لسانی منظم ڈیٹا کا علمی ذخیرہ ہے، جس میں ہر کوئی ترمیم کرسکتا ہے۔ یہ منصوبہ لوگوں کی کوششوں پر منحصر ہے — بالکل آپ جیسے لوگ! — جو دنیا کے مختلف کونوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر یہاں مل کر 200 سے زیادہ زبانوں میں ڈیٹا اکٹھا اور برقرار رکھتے ہیں۔

دستاویزات میں مزید بہتری اور ترجمہ کرنے سے لے کر منصوبہ بندی، نئے پراپرٹیز بنانے تک، ویکی ڈیٹا پر شراکت کے بہت سے طریقے ہیں۔ اگر آپ شمولیت کے طریقے تلاش کر رہے ہیں، تو براہ کرم نیچے دئیے گئے دستیاب مختلف کرداروں اور سرگرمیوں کا جائزہ لیں اور تجویز کردہ اور کھلے کاموں پر بھی نظر ثانی کریں۔

اگر نیچے دیے گئے کردار آپ کے لیے موزوں نہیں ہیں، یا آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے کہ آپ کی دلچسپی کہاں ہے، تو براہ کرم ویکی ڈیٹا ٹیم کے کسی فرد سے بات کریں (خصوصاً لایڈیا سے)۔

ایڈیٹرز

آپ آئٹم کے صفحات پر براہ راست ڈیٹا میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

ویکی ڈیٹا کے علمی ذخیرے کو بہتر بنانے کے لیے بیانات، کوالیفائر اور ذرائع شامل کریں۔ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے تمام منصوبوں کے لیے مرکزی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے زبانوں کے لنکس کو منتقل کرنے میں مدد کریں۔

شراکت شروع کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے، یہ Help:Items دیکھیں جہاں نئے آئٹم بنانے اور ان میں ترمیم کا طریقہ سیکھایا گیا ہے، یا اس Wikidata:Tours قابل شرکت سرگرمی میں شامل ہوں۔

مدد کے صفحات کو اپ ڈیٹ کرنا اور دستاویزات کو بہتر بنانا، مثالیں دے کر اور اسکرین شاٹس شامل کرکے، ایک بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ ویکی ڈیٹا کمیونٹی کو سپورٹ کرسکتے ہیں۔

ڈویلپرز

ڈویلپرز کے طور پر آپ ویکی بیس میں ترمیم کرسکتے ہیں یا اس کی بنیاد پر چیزیں بنا سکتے ہیں۔ ویکی بیس ایک ایکسٹینشن ہے جس پر ویکی ڈیٹا چلتی ہے۔

اگر آپ ویکی ڈیٹا پر کام کرنے والے بوٹ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو برائے مہربانی یہ بوٹز والا صحفہ دیکھیں۔

سفراء

سفراء دوسرے لوگوں کو ویکی ڈیٹا کی آگاہی فراہم کرتے ہیں، اس کی بارے میں اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دیتے ہیں، اور ویکی ڈیٹا کے ایک تربیتی اثاثہ کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ دیگر ویکیمیڈیا کے منصوبوں پر ویکی ڈیٹا پر اشتراک و تعاون کو فروغ دیتے ہیں، ہفتہ وار خلاصے کو اپ ڈیٹ کرنے میں مدد کرتے ہیں، یا خط وکتابت کی لسٹ اور ٹویٹر پر ویکی ڈیٹا کے مباحث میں شرکت کرتے ہیں، یا دیگر شراکت داروں کو آی آر سی چینلconnect پر مدد فراہم کرتے ہیں۔

اگر آپ کسی میٹ اپ یا کانفرنس میں تقریر کرنے یا ویکی ڈیٹا ایونٹ منعقد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو Lydia Pinscher (WMDE) آپ کو سلائیڈز، فلائیرز اور دیگر مواد فراہم کر سکتی ہیں جو آپ کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

منصوبہ جات کی شرکاء

ویکی پروجیکٹس تعاون کردوں کے وہ مجموعے ہیں جو کہ ایک ٹیم کی طرح مل کر ویکی ڈیٹا کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ مجموعے اکثر کسی مخصوص موضوع (جیسا کہ فلکیات)، یا کسی خاص قسم کے کام (مثال کے طور ابہام شدہ صفحات کے مسائل حل کرنا) پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ایک ویکی پروجیکٹ تلاش کرنے کے لیے جو آپ کی دلچسپیوں کی عکاسی ہو، یا ایک نئے غیر موجود ویکی پروجیکٹ کو تجویز کرنے کے لیے، ویکی پروجیکٹس پر جائیں۔

ویکیپیڈیا، ویکی سفرنامہ، ویکی سورس، یا ویکی ڈیٹا کے کسی بھی ساتھی منصوبے میں معاون کے طور پر آپ بہت سارے فیصلوں پر اپنی قیمتی رائے فراہم کر سکتے ہیں جو کہ ترقی و نفوذ کے دوران لیے جاتے ہیں۔ منصوبہ بندی و مباحث میں شامل ہونے کے لیے، یا ساتھی منصوبوں پر ویکی ڈیٹا کے انضمام میں مدد کے لیے اس ویکی پروجیکٹس کے صفحہ پر جائیں۔

مترجم

مترجم کے طور پر آپ ویکی بیس کا ترجمہ یہاں translatewiki.net پر کرسکتے ہیں۔ ویکی ڈیٹا ویکی بیس کی اوپر چلتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ یہاں ویکی ڈیٹا کے بارے میں دستاویزات اور معلوماتی صفحات کا ترجمہ کر کے مدد کر سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ میٹا پر بھی مدد کرسکتے ہیں۔

ویکی ڈیٹا کے مترجمین کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، مترجمین کے نوٹس بورڈ کو دیکھیں۔

ڈیٹا مالکان

اگر آپ کے پاس ڈیٹا ہے جسے آپ ویکی ڈیٹا کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم ڈیٹا عطیہ کرنے کے صفحہ کو دیکھیں۔

ویکی ڈیٹا پر ڈیٹا خود بھی داخل کیا جاسکتا ہے اور اے پی آئی (API) بوٹ کے مدد سے بھی۔ بوٹ کے ذریعے ڈیٹا ڈالنے سے پہلے ہمارے ان صفحات اے پی آئی اور بوٹ کو دیکھیں۔